
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ اردن کی میزبانی میں ہونے والے راست مذاکرات کےپہلے پانچ مراحل کی ناکامی کے اعتراف کے باوجود تل ابیب کے ساتھ مزید دو ماہ کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مذاکرات کار اردن کی میزبانی میں اسرائیل کے ساتھ مارچ تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔
ریڈیو رپورٹ میں فلسطینی اعلٰی مذاکرات کار صائب عریقات کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ محمود عباس نے اسرائیل سے مذاکرات کے لیے ایک اور موقع دیا ہے اور ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مزید دو ماہ کے لیے بات چیت جاری رکھیں گے۔
صائب عریقات کا کہنا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کو جاری رکھنے کے لیے اردن نے زور دیا ہے اور عمان کی کوششوں کے بعد مذاکراتی عمل مزید دو ماہ کے لیے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
قبل ازیں صائب عریقات اور امریکی مندوب ڈٰینس روس نے مذاکرات کی ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔
