• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی نے حماس رہنما کو دو سال بعد رہا کر دیا

اتوار 22-07-2012
in فلسطین
0
plf release_after_2_years
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی نے سیاسی بنیادوں پر گرفتار معروف فلسطینی رہنما معتصم تیسیر نتشہ، جن کی عمر چھبیس سال ہے، کو دو سال بعد رہا کردیا،

انہیں الخلیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ انہیں چھ جولائی کو سیاسی اسیران کے اہل خانہ اور اتھارٹی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی نے بائیس قیدیوں کو رہا کرنا تھا جن میں نو بھوک ہڑتالی اسیران بھی شامل تھے۔ بدلے میں سیاسی بنیادوں پر گرفتار اسیران نے بیس جون سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنا تھی۔ نتشہ کی رہائی بھی اسی معاہدے کی رو سے کی گئی ہے۔  خیال رہے کہ حال ہی میں الخلیل میں واقع اپنے گھر پہنچنے والے نتشہ کو اگست 2010 میں الخلیل میں القسام بریگیڈ کی ایک کارروائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ معتصم نتشہ معروف فلسطینی رہنما مامون نتشہ کے بھائی ہیں جو الخلیل کی خفیہ ایجنسی کی عقوبت خانوں میں چالیس یوم تک رہنے کے بعد شہید کردیے گئے تھے، انہیں آخری دیدار کرائے بغیر دفنا دیا گیا تھا، تاہم معتصم نتشہ لگاتار دو سال اتھارٹی کے عقوبت خانوں میں رہنے اور تین ہفتے کی بھوک ہڑتال کے بعد رہائی پانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

نتشہ کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے پیارے کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کسی بھی وقت گرفتار کر سکتے ہیں جیسا کہ ان کے دو ساتھیوں، محمد اطرش اور عثمان قواسمہ کو رہائی کے دو روز بعد ہی اسرائیلی ایجنسیوں نے غائب کردیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ معتصم نتشہ کو گرفتار کرنے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی نے چھ ماہ تک بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، دوران تفتیش ان پر انتہائی ظالمانہ اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے اسی دوران مرض اور زخم بڑھ جانے کے باعث انہیں متعدد بار ہسپتال بھی منتقل کیا جاتا رہا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.