اسرائیل میں زیر حراست فلسطین سامی عیساوی کی وکیل شیرین عیساوی نے فلسطینی اسیران بالخصوص بھوک ہڑتال قیدیوں کی رہائی کی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سامی عیساوی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ اسرائیل انہیں بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے انکاری ہے۔ سامی گزشتہ چھے ماہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
مرکز اطلاعا ت فلسطین کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عیساوی کی وکیل نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو بلاوجہ حراست میں رکھنے کا معاملہ اقوام متحدہ اورعالمی عدالت انصاف میں اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر مقدمہ چلائے صہیونی جیلوں میں اسیر فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی اداروں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کو چاہیے کہ اسرائیلی جرائم پر اسے سزا دلوانے کے لیے فلسطینی اسیران کے معاملے کو بھرپور طریقے سے استعمال کرے۔
اتھارٹی اس ضمن سرکاری طور پر مصر سے ثالثی کی درخواست بھی کرے۔ ہمیں ایک خاندان کی طرح مصر اور اس کے صدر محمد مرسی سے رابطہ کرنا چاہئے۔ تاہم اب تک اتھارٹی نے فلسطینی اسیران کا معاملہ عالمی اداروں کے سامنے پیش نہ کر کے کوتائی کا ارتکاب کیا۔