فلسطینی رکن قانون ساز اسمبلی مصطفیٰ البرغوثی نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کو ختم کردیں اور کہا کہ یہ مذاکرات فضول ہیں۔
ممبر پارلیمان برغوثی نے یہ بیان اتوار کے روز جنین میں ام العابد سے ان کے بیٹے حمزہ ابوالھیجہ کی شہادت پر تعزیت کے دوران جاری کیا۔
مصطفیٰ برغوثی کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات نے اسرائیل کو اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا موقع دیا ہے اور ان مذاکرات کی شروعات سے لے کر اب تک 54 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
برغوثی نے جنین مہاجر کیمپ میں ابو الھیجہ کے گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے کے وقت فلسطینی عوام کی جانب سے کی جانیوالی مزاحمت کی تعریف کی۔ برغوثی کے مطابق مذاکرات کا بدل عوامی مزاحمت اور سفارتی راستہ اپنانا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کو اس کے جرائم کے لئے جوابدہ کرنا ہوگا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
