• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے مذاکرات کے ڈرامہ کے بجائے انتفاضہ کی حمایت کرے

ہفتہ 12-12-2015
in فلسطین
0
Ahmed Sadat01
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی سیاست دان اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل احمد سعدات نے فلسطین میں یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ دشمن کے ساتھ مذاکرات میں وقت برباد کرنے کے بجائے ’’انتفاضہ القدس‘‘ کی حمایت کرے۔

رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ کے 48 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جیل سے بھیجے گئے ایک بیان میں احمد سعدات نے کہا کہ تحریک انتفاضہ نے فلسطینی کی مقتدر قیادت کو آگے بڑھنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔ مذاکرات کا ڈرامہ محض ایک سراب ہے۔ امریکیوں کی دبائو میں آکر اسرائیلی دشمن سے مذاکرات کا ڈرامہ رچانے کے بجائے فلسطینی اتھارٹی تحریک انتفاضہ کی پشتیبانی کرے۔

احمد سعدات کاکہنا تھا کہ فلسطینی قوم تحریک انتفاضہ کے ذریعے آزادی کی منزل کے لیے ایک نئے انداز میں قربانیاں پیش کرتے ہوئے جدو جہد کررہے ہیں۔ فلسطینی نوجوانوں کی قربانیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور تمام فلسطینی مذہبی اور سیاسی قوتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ احمد سعداد اس وقت اسرائیل کی بدنام زمانہ ’’عوفر‘‘ نامی ایک جیل میں قید ہیں جہاں انہیں 30 سال کی سزا کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب دوسری جانب عالمی ذرائع ابلاغ میں فلسطینی اتھارٹی کے کسی بھی وقت اچانک ختم ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی خدشے کا اظہار امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی کر چکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے مذاکرات کے ڈرامہ کے بجائے انتفاضہ کی حمایت کرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.