• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین:عوامی محاذ کے دوٹوک جواب پر فتحاوی قیادت کو مایوسی کا سامنا

منگل 15-10-2013
in فلسطین
0
resistancepalestine
0
SHARES
0
VIEWS
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صدر محمود عباس کی جماعت فتح پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے جماعت کانام عباس ملیشیا کی حمایت میں استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ 
عوامی محاذ کا کہنا ہے ان کی طرف سے عباس ملیشیا کے مغربی کنارے میں نہتے شہریوں کے خلاف ہوئے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ فتحاوی قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حال ہی میں

جنین میں اسلام پسندوں کے خلاف عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن میں جن جماعتوں نے حمایت کی تھی ان میں عوامی محاذ بھی شامل تھی۔

 مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی طرف سے عباس ملیشیا کے کسی آپریشن کی کوئی حمایت نہیں کی گئی ہے۔ عوامی محاذ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی پکڑ دھکڑ کی پہلے ہی مخالف رہی ہے اور آج بھی کھلے عام اس کی مخالفت کرتی ہے۔
 
عوامی محاذ کی جانب سے فتحاوی لیڈروں کے اس دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ میں منعقد کی گئی تنظیم آزادی فلسطین میں شامل کل جماعتی نیوز کانفرنس عوامی محاذ بھی شریک تھی۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رام اللہ میں تنظیم آزادی فلسطین کی کسی کانفرنس میں عوامی محاذ شریک نہیں تھی اور نہ ہی جماعت نے عباس ملیشیا کے آپریشن کی حمایت کی ہے۔
 
جنین ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.