• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کے 86 بچوں کی مائیں اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل

ہفتہ 16-03-2019
in فلسطین
0
فلسطین کے 86 بچوں کی مائیں اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں 22 ایسی خواتین بھی قید ہیں جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، جو اپنی ماؤں سے ملنے کو ترس گئے ہیں۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں قید خواتین کے 86 بچے اور بچیاں ہیں جو اپنی ماؤں کی منتظر ہیں۔ ان میں سے 46 خواتین ’’دامون‘‘ نامی ایک بدنام زمانہ حراستی مرکز میں قید ہیں۔

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’’کلب برائے اسیران‘‘ کے مطابق یہ اعداد و شمار 21 مارچ کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید خواتین کو ان کے بچوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ حتیٰ کہ اسیرات کو ان کے بچوں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں۔

حیفا شہر کی نسرین حسن چھ سال سے اسرائیلی جیل میں قید ہے اور اس کا شوہر اور سات بچے بچیاں غزہ کی پٹی میں بند ہیں۔ حیفا میں موجود اس کی بہنوں کو بھی نسرین سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

رپورٹ کے مطابق نسرین کا سب سے چھوٹا بیٹا 8 ماہ کا ہے جب کہ بڑی بیٹی 11 سال کی ہے۔ ان کی پرورش اور نگہداشت ان کے والد کرتے ہیں۔

اسی طرح القدس کی فدویٰ حمادۃ 2017ء سے قید ہیں اور ان ہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کے پانچ بچے ہیں جن میں سے چھوٹے کی عمر چارماہ ہے۔ الخلیل کی پانچ بچوں کی ماں لمیٰ خاطر کا سب سے چھوٹا بیٹا دو سال ک اور الرملہ کی بسلم شرایعہ کے تین میں سے چھوٹے بچے کی عمر ڈیڑھ سال ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق ریمون جیل میں قید امینہ محمود عودہ کو اس کی اکلوتی بیٹی سے 2017ء سے ملنے کی اجازت نہیں۔

Tags: اسرائیلاسیرانالخلیلالقدسٹیلیفونجیلخواتینزندانصیہونیعالمیغزہفلسطینقیدماں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.