• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کا جنیوا معاہدے کے ممبرممالک کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ

اتوار 14-06-2015
in فلسطین
0
plf member-contries
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور قیدیوں کے حوالے سے عالمی قونین کی کھلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کے لیے "جنیوا کنونشن” کے ممبر ممالک کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے روم میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو عقوبت خانوں میں ڈال رکھا جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس فورم سے عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کی پامالی کا نوٹس لیے بالخصوص "جنیوا کنونشن” کے ممبر ممالک صہیونی مظالم کا نوٹس لینے اور فلسطینی اسیران کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے فوری اجلاس طلب کریں۔

عیسیٰ قراقع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی اسیران کے حوالے سے ظالمانہ سلوک کرکے قیدیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کی مرتکب ہوکر جنیوا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے تمام مسلمہ ضابطے دیوار پردے مارے ہیں۔ صہیونی فوج کو جیلوں کا کنٹرول دے کر نسل پرستی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ قیدیوں پر بدترین مظٓالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے شہریوں کو انتظامی حراست کی آڑ میں گرفتار کرکے سال ہا سال تک جیلوں میں رکھنا اور قیدیوں کو بھوک ہڑتال پرمجبور کرنے کو انسانی المیہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں بدترین مظالم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں میں نہ صرف بڑی عمرکے افراد ہیں بلکہ سیکڑوں کم عمربچے بھی قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہےہیں۔ کم عمربچوں کو جنگی قیدی بنانا انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ عالمی برادری کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.