• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں‌ غیرقانونی یہودی آباد کاری، بیلجیم کی شدید مذمت

جمعرات 05-02-2015
in فلسطین
0
plf Belgium-condemn
0
SHARES
0
VIEWS

بیلجیم کی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں ‌اسرائیلی حکومت کی طرف سے مزید ساڑھے چار سو مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین سے متصادم قرار دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیلجیم کے وزیرخارجہ ڈیڈیہ رینڈیرس نے اپنے ایک بیان میں مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی حکومت کی طرف سے مزید 450 مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیا۔

انہوں ‌نے کہا کہ بیلجیم کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں‌ یہودی آباد کاروں کے لیے مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کے اعلان پر گہری تشویش ہے اور وہ اس کی کھل کر مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ماہ کے آخر میں بیت المقدس میں 93 اور مغربی کنارے میں تین سو سے زاید مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس پرعالمی سطح پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

بیلجیم کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یک طرفہ اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں ‌قیام امن کی مساعی کو مزید دھچکا لگے گا اور یورپی یونین اور دیگر ممالک کی طرف سے مسئلے کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

انہوں‌ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ توسیع پسندی کے غیرقانونی ہتھکنڈوں کے بجائے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ بات چیت کی راہ اپنائے اور آئندہ کے لیے مزید یہودی بسیتوں کی تعمیر کا سلسلہ مستقل طور پر بند کردے۔ انہوں‌ نے مزید کہا کہ بلیجیم 1967ء ‌کی جنگ کے دوران قبضے میں ‌لیے گئے علاقوں میں‌ اسرائیل کی سرگرمیوں کا مخالف ہے اور ان علاقوں میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا رہے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.