(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیرصحت نے کہا ہے کہ عالمی وباء سے لڑنے کیلئے عوام کو بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ، احتیاطی تدابیر اختیار کیئےبغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری عالمی وباء کورونا وائرس کے حوالے سے جاری یومیہ رپورٹ میں وزیر صحت می کیلہ نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو اختیا رکریں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا سے متاثر مزید 8 مریض چل بسے ہیں جبکہ 633 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہےتاہم 575 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
وزیرصحت نے کہا ہے کہ عالمی وبا کو شکست دینے کیلئے عوام کو حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا اس کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے ۔