(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 507 ہوگئی ہےجن میں طبی عملے کے 9 اراکین بھی شامل ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں مزید چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں چھ طبی عملے کے اراکین بھی شامل ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ نئے مریض العیساویہ، شعفاط کیمپ، بیت صفافا اور طور کے مقامات پر سامنے آئےہیں جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 507 ہوگئی ہے