(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور ابلاغی اداروں نے آج بہ روز ہفتہ 23 جنوری کو اسرائیل عقوبت خانوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر محمد القیق کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد القیق کے ساتھ یکجہتی کی تقریبات منانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب القیق کی بھوک ہڑتال کو 60 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ فلسطین بھر میں بھوک ہڑتالی کے صبرو استقلال کو شاندان خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیںانسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے تمام فلسطینی ابلاغی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کے ساتی یوم یکجہتی کے طور پر اس کی بھوک ہڑتال اور مشکلات کو خصوصی کوریج دیں۔ فلسطین کے مقامی ٹی وی چینلوں اور ریڈیو نشریات بھی مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے شام چار بجے تک محمد القیق کی بھوک ہڑتال پرپروگرامات نشر کریں گے۔
فلسطین کے مختلف شہروں بالخصوص رام اللہ ، غزہ اور بیت المقدس میں انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنے بھی دیے جائیں گے جن میں محمد القیق کی فوری رہائی اور اس کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے مطالبات پیش کیے جائیں گے۔
کل جمعہ کو بھی رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر قائم ریڈ کراس کے مقامی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ریڈ کراس سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد القیق کی فوری رہائی کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔
خیال رہے کہ محمد القیق نامی فلسطینی صحافی نے دو ماہ قبل اپنی بلا جواز اسیری اور انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ صہیونی حکام کی جانب سے اس کی بھوک ہڑتال توڑنےکے لیے اسے زبردستی خوراک بھی دی گئی ہے مگرالقیق نے بھوک ہڑتال ختم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ آزادی [جیل سے رہائی] یا شہادت تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔
