• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے عرب لیگ کی نئی قرارداد تیار

پیر 09-03-2015
in فلسطین
0
plf arab-league-new
0
SHARES
0
VIEWS

عرب لیگ کے آج مصر کے صدر مقام قاہرہ میں ہونے والے وزراء خارجہ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیل کے قبضے کے خاتمے کے حوالے سے ایک نئی قرار داد پیش کی جا رہی ہے۔ وزراء خارجہ اس قرارداد پر غور کے بعد سلامتی کونسل میں پیش کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین کی سفارشات سے مرتب کردہ تازہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ منصفانہ امن اور وسیع تر اسٹریٹیجک فیصلے ہی مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے حوالے سے نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔ فلسطین میں قیام امن کے لیے آزاد ریاست کا ہونا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے عرب لیگ نئی امن تجاویز پیش کر رہی ہے۔

نئی قرارداد کے مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک مقبوضہ عرب شہروں سے اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم نہیں ہو جاتا مشرق وسطیٰ میں اس وقت تک امن وامان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ اسرائیل کو سنہ 1967 ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں کو خالی کرنا ہو گا۔ ان میں صرف فلسطینی علاقے ہی نہیں بلکہ شام کا ودی گولان اور جنوبی لبنان کا ایک بڑا حصہ بھی شامل ہے۔ نیز دیر پا امن کے قیام کے لیے ارض فلسطین سے بے گھر کیے گئے لاکھوں فلسطینیوں کی آباد کاری کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ سے وابستہ تمام ممالک فلسطین میں اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر جاری مساعی میں ہرممکن تعاون کریں گے۔ اس سلسلے میں جلد ہی سلامتی کونسل میں ایک اور قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں عالمی برادری، مسلم دنیا اور عرب ممالک سے صلاح مشورہ کیا جا رہا ہے۔

 

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.