• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فرعون صفت صہیونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی بچہ شہید کردیا

منگل 24-11-2015
in فلسطین
0
Hawara Camp
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر ایک 16 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچے کوشہید کرنے کے لیے روایتی بہانا اختیار کرتے ہوئے اس پر چاقو سے حملے کا الزام عائد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے حوارہ کیمپ کے قریب ایک فلسطینی لڑکے کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ فلسطینی بچے پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب اس نے ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ ادھر دوسری جانب رام اللہ میں چاقو سے حملے میں ایک یہودی فوجی کی ہلاکت اور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کی شام اسرائیلی فوجیوں ںے 16 ساہ علاء خلیل حشاش کو اس وقت گولیاں ماریں جب وہ فوجی کیمپ کے قریب سے گذر کراپنے گھر کی طرف جا رہا تھا۔ اس کے پاس چاقو یا کوئی دوسرا آلہ قتل نہیں تھا اور نہ ہی اس نے کسی یہودی پرحملہ کیا ہے۔

فلسطینی بچے کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی بھاری تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ فلسطینی ایمبولینس نے بچے تک رسائی کی کوشش کی مگر طبی عملے کو اس کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید بچے کے سرمیں کئی گولیاں پیوست ہوئیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اسے اسرائیلی فوجیوں نے رفیدیا اسپتال منتقل کردیا ہے۔

درایں اثناء مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں "دور الون” نامی پٹرول اسٹیشن کے قریب چاقو سے حملے میں ایک یہودی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ احمد جمال احمد طہ نامی ایک فلسطینی نوجوان نے کیا تھا جسے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔ اس واقعے کے مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفرعون صفت صہیونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی بچہ شہید کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.