• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فتح کے سیکرٹری کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

ہفتہ 29-03-2014
in فلسطین
0
plf car
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت "الفتح” کے سیکرٹری عطا ابو رمیلہ کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں کاری کو نقصان پہنچا تاہم وہ خود محفوظ رہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ کل جمعہ کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں اس وقت پیش آیا جب ابو رمیلہ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کایہ واقعہ فتح کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا نتیجہ ہے اور فائرنگ میں ان کے سیاسی مخالفین ملوث ہیں۔

پی آئی سی کے مطابق عطاء ابو رمیلہ کی گاڑی پر جنین میں الجابریات کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو رمیلہ کی گاڑی پر فائرنگ فلسطینی اتھارٹی اور جنین کے شہریوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ چند روز قبل فلسطینی اتھارٹی کے کئی عہدیداروں اور جنین کے مکینوں کے درمیان بھی جھڑپ ہوئی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور ابو رمیلہ کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے تھی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بالکل محفوظ رہے ہیں۔ فائرنگ ان کے لیے مخالفین کی جانب سے ایک پیغام تھا کہ حملہ آور کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تحریک فتح کے مرکزی رہ نماؤں اور جنین میں فلسطینی اتھارٹی کے ضلعی گورنر میجر جنرل طلال دویکات کے درمیان سخت کشیدگی کی خبریں آئی تھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.