• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غیر قانونی صیہونی بستی میں ایک ہزار نئے یونٹس کی تعمیر کا اعلان، حماس کی مذمت

صیہونی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت اور اراضی کی چوری کا تسلسل ہے

جمعہ 23-06-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
غیر قانونی صیہونی بستی میں ایک ہزار نئے یونٹس کی تعمیر کا اعلان، حماس کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی بستی میں تقریباً ایک ہزار نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا اعلان ہے۔

مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کےمظالم اور جرائم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے  مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں غیر قانونی صیہونی بستی ایلی میں ایک ہزار مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ننگی جارحیت اور اراضی چوری کا تسلسل قرار دیا۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی نابلس کے مشرقی اللبن قصبے اور شمالی رام اللہ کے سنجل قصبوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع عالمی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت اور اراضی کی چوری کا تسلسل ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کل جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ آبادکاری کی توسیع کی پالیسی صرف ہمارے فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے چمٹے رہنے کے اصرار میں اضافہ کرے گی۔ یہودی آباد کاری کے جس جرم کے خلاف فلسطینی برسر پیکار ہیں اس میں فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت میں مزید شدت آئے گی۔ فلسطینی قوم اپنی سرزمین پر یہودیوں کو بسانے کے مذموم پروگرام کے خلاف مزاحمت کے لیے پرعزم ہیں اور ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم اسرائیلی دشمن ریاست کی طرف سے اراضی چوری اور جارحیت پرخاموش نہیں رہے گی۔

حماس کے ترجمان نے عالمی برادری کی طرف سے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے تسلسل پر اختیار کی گئی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Tags: اسرائیلیایلیحماسصیہونیمقبوضہیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.