فلسطینی شہر غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی ویب سائیٹ پرحملہ کرکے اسے بلاک کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے ہیکرز نے صہیونی کنیسٹ کی ویب سائیٹ پرحملہ کرکے اسے بلاک کرنے کے بعد اس پر انگریزی میں”بلاک” لکھ دیا ہے جس کے بعد صہیونی کنیسٹ سے متعلق امور کی آن لائن اشاعت بند کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبارات نے بھی فلسطینی ہیکرز کے ہاتھوں صہیونی کنیسٹ کو منجمد کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ہیکروں نے ویب سائیٹ جام کرنے کے بعد اس پر یہ نوٹس لکھا ہے کہ اسرائیل فلسطینی اسیران کو فوری طورپر رہا کر دے ورنہ اس کی دیگر تمام ویب سائیٹس کو اسی طرح ہیک کر لیا جائے گا۔
ہیکرز نے صہیونی حکومت سے ایک اور مطالبہ یہ بھی کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی ختم کرے، مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں کھدائی روک دے ، تمام فلسطینی اسیران کو رہا کرے اور فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی لگائے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
