خلیجی ریاست قطر کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے محصور فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے قطری پروگرام کو آگے بڑھانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا بھیجے گئے دو رکنی وفد نے اتوار کوغزہ میں اسماعیل ھنیہ سے بات چیت کی۔ وزیراعظم اور قطری وفد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی پٹی میں تعمیر کےمختلف طریقوں اور قطری حکومت کی جانب سے پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اسماعیل ھنیہ قطری وفد کا استقبال کرتے ہوئے قطری حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد بالخصوص مسئلہ فلسطین کے بارے میں اختیار کردہ موقف کو سرہا اور امید ظاہر کی کہ قطر دوسرے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں معاشی مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملاقات کے دوران قطری وفد نے بھی اپنی جانب سے فلسطینیوں کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دوحہ فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

