(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ سات روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 6612 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دولاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1537فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے، شہداء میں500 بچوں اور 260 سے زائد خواتین شامل ہیں۔
گذشتہ سات روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 6612 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دولاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں 1644 بچے اور 1005 خواتین شامل ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کے تابڑ توڑ حملوںمیں اب تک 1300 صہیونی ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں سیکڑوں شدید زخمی ہیں اور بعض زندگی موت کی کشمکش میں ہیں جس کے باعث مزید صیہونیوں کے جہنم واصل ہونے کی امید ہے۔