(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی افواج کی جانب سے آج مسلسل 321 ویں روز بھی غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سنگین جرم تاحال جاری ہے ، درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے شہریوں کے قتل عام تاحال روکانہیں جاسکا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجی طیاروں اور توپخانے نے آج جمعرات کے روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مختلف علاقوں میں اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں آج بھی درجنوں شہید اور سیکڑوں مزید زخمی ہوئے۔
آج صبح غاصب صیہونی افواج نے نے وسطی غزہ میں دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔
آج فجرکے وقت وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی مہاجر کیمپ میں البطانیہ کے محلے میں الدباکہ خاندان کے ایک گھر پر قابض بمباری کے نتیجے میں 6 شہید شہری ہوگئے۔
طبی ذرائع نے القدس چینل کے فوٹو جرنلسٹ حسام منال الدباکہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وہ رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوئے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ معمر شخص 65 سالہ محمود محمد مضیوف عبدالغفور المواصی کے مقام پر بمباری میں شہید کیا۔
سول ڈیفنس نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے اور طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے تل الزاعتر میں ابو خاطر ہال کے سامنے واقع "سلمان” خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں اسرائیلی بمباری میں تین شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی۔غزہ کے شمال میں بیت لاہیا میں حمودہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے بعد قابض فوج کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں شہداء کی تعداد 11 ہو گئی۔
جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری قصبے میں ابو دقہ خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون شہید ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے خان یونس کے مغرب میں مواصی القرارہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر شدید فائرنگ کی۔
قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔الاقصیٰ ٹی وی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے ایمبولینس اور شہری دفاع کے اہلکاروں کا بھیس بدل کر رفح گورنری سے واپس آنے والے بے گھر افراد کی بڑی تعداد کا قتل عام کیا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔