(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر 10 ماہ سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 40،405 فلسطینی شہید جبکہ 93,468 فلسطینی زخمی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں نسل کشی کی کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 71 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 112 کو زخمی کردیا ہے۔
غزہ پر 10 ماہ سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 40،405 فلسطینی شہید 93,468 فلسطینی زخمی جبکہ 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں جس کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ تاحال اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے دبے ہیں یا انھیں اسرائیلی افواج نے گرفتار کرلیا ہے۔