• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 243 فلسطینی شہید

سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے

جمعرات 09-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی  دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 243 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نے 24 گھنٹوں میں 95 خواتین اور 88  بچوں کو شہید کیا جبکہ  دواسپتالوں کو بمباری کرکے مکمل طورپر تباہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سات اکتوبر سے آج تک مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری وحشیانہ بمباری میں  اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔شہید ہونے والوں میں   چار ہزر چار سو بارہ بچے اور دو ہزار نو سو اٹھارہ خواتین  شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 243 فلسطینی شہید ہوئے، جس میں 95 خواتین اور 88 بچے  شامل ہیں ، غاصب افواج کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 26 ہزارسے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے طبی عملے کو ہدف بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مزید 2 اسپتال بند ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق غزہ کے 9 لاکھ رہائشی ادویات، پناہ گاہ یا تحفظ کے بغیر زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔

Tags: اسرائیلیبمباریشہیدغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.