(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ میں عام شہریوں پر بمباری، بجلی و پانی کی بندش کو سنگین جنگی جرائم قرار دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے گذشتہ روز لبنان میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ سویلینز پر بمباری جاری رکھی تو ایران کے حمایت یافتہ جنگجو اسرائیل کے خلاف نئے جنگی محاذ کھول سکتے ہیں، اسرائیل کی طرف سے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رہا اور اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر غزہ کا’ غیر قانونی محاصرہ ختم نہ کیا تو ردعمل میں کچھ بھی امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے فیصلے سب پر نافذ کرے ‘دوسروں کی طرف سے بھی فلسطینی مزاحمت کے حق میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔