(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فوج نے سرحدی علاقے میں زرعی زمین پر کام کرنےوالے کاشتکاروں کو نشانہ بنایا جس میں دو مزید فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نےا ٓج دوسرے روز بھی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں بمباری جاری رکھی ، غاصب فوج نے غزہ کے جنوبی سرحدی علاقے رفح میں ایک زرعی اراضی پر کام کرنے والے کاشتکاروں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری
جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے 2021 میں غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 39 خواتین، 65 بچوں اور 17 بزرگ شہریوں سمیت 259 فلسطینیوں کو شہید کیاتھا۔