اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پربمباری کا سلسلہ دوروز سے جاری ہے۔ بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر صہیونی فضائیہ نے پھر ایک اور حملہ کیا جس کی زد میں آکر ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں رفح کے شمال مغربی علاقے الحشاش میں کھڑی ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس غارت گری میں ابو جراد نامی مجاہد شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بمباری کی اطلاع ملتے ہیں فلسطینی میڈیکل ذرائع جائے حادثہ کی جانب دوڑ پڑے اور شہید اور زخمیوں کو ابو یوسف ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ پیر کے روز سے غزہ پر شروع کیے گئے حملوں کے اس سلسلے میں اب تک آٹھ افراد شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
