• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر جنگ بندی اعلان کے باوجود اسرائیلی بمباری جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی ریاست کی دہشتگردی جاری ہے اور گزشتہ روز سے اب تک مزید 30 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

جمعرات 16-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: کرسمس کے دوران بھی اسرائیلی دہشتگردی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 23 شہید، 39 زخمی

A man carries the body of a child through the streets of Gaza, central Gaza Strip, on December 23, 2024. Palestinians mourn the victims killed in an Israeli airstrike targeting a security vehicle. (Photo by Saeed Jaras / Middle East Images / Middle East Images via AFP) (Photo by SAEED JARAS/Middle East Images/AFP via Getty Images)

0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر جاری جنگ اپنے 468ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جب کہ مذاکراتی ثالثوں نے اعلان کیا ہے کہ حماس اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر عمل درآمد آئندہ اتوار سے شروع ہوگا۔

قطری وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بدھ کے روز دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "معاہدے کے پہلے مرحلے میں امداد کی فراہمی اور مریضوں کے انخلاء کو شامل کیا گیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "حماس 33 قیدیوں کو رہا کرے گی، جبکہ صیہونی ریاست فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی۔ قطر، مصر اور امریکہ اس معاہدے پر عملدرآمد کی ضمانت دینے کے لیے کام کریں گے۔”

حماس نے اس معاہدے کو فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت کی کامیابی قرار دیا۔ حماس کے بیان میں کہا گیا: "یہ معاہدہ ہمارے عوام، مزاحمت، اور امت مسلمہ کی جیت ہے۔ یہ معاہدہ ہمارے محصور عوام کے تحفظ، صیہونی جارحیت کے خاتمے، اور خونریزی روکنے کے لیے ہماری ذمہ داری سے جڑا ہے۔”

اسرائیلی جارحیت جاری، نہتے فلسطینی شہید

تاہم، جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے اپنی جارحیت بند نہیں کی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں کئی افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 46,707 فلسطینی شہید اور 110,265 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، حماس کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو قیدی بنایا گیا۔

غزہ کے عوام نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا، لیکن اسرائیلی بمباری کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ کے حالات بدستور سنگین ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری طور پر شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی اجازت دینے پر زور دیا ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسشہیدصیہونیغزہنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.