(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غاصب صیہونی افواج نے غزہ پر وحشیانہ قتل عام جاری رکھا ہوا ہے ، صیہونی دشمن اسکولوں ، اسپتالوں سمیت بے دفاع شہریوں اور بے گھر لوگوں کو بلا امتیاز نشانہ بنارہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ہاتھوں نسل کشی کی کارروائیوں کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں ، رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 115 فلسطینی شہید اور 487 زخمی ہوچکےہیں۔ رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 42 ہزار 718 تک پہنچ گئی جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔