• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ پر اسرائیلی حملوں کا مقصد مزاحمت کاروں کو غیر اعلانیہ امن پر مجبور کرنا ہے: ڈاکٹر رزقہ

منگل 28-08-2012
in فلسطین
0
plf dr rizqa
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزیر اعظم کے سیاسی مشیر ڈاکٹر یوسف رزقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر حالیہ غارت گریوں کا مقصد غزہ کے مزاحمت کاروں کو مزاحمت چھوڑنے اور نام نہاد ’’غیر اعلانیہ امن‘‘ پر عمل کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ پیر کی شام اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے حملوں میں فلسطینی سکیورٹی مرکز اور مزاحمت کاروں کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خبر رساں ایجنسی قدس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رزقہ کا کہنا تھا کہ حالیہ حملے بھی اسی اسرائیلی پروگرام کا حصہ ہیں جس کے مطابق اسرائیل غزہ کو غیر اعلانیہ امن پر مجبور کرکے علاقے پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کو غزہ پر حملے کرنے، بمباری کرنے، مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے، سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے وہ غزہ سے راکٹ حملوں کا جواز بنا کر کچھ بھی کرلیتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی دشمن کو معلوم ہے کہ اس کے پاس ایسی قوت ہے جس کا غزہ کے مزاحمت کاروں کی صلاحیت کے ساتھ موازنہ کیا جاسکے۔ وہ چاہتا ہے کہ اہل غزہ ہمیشہ سفید جھنڈا لہراتے رہیں اور مزاحمت کاروں کے لیے یہاں کوئی جگہ باقی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اس اسٹریٹجی سے فلسطین کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔  دشمن کے ان حملوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رزقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے غرور اور فوجی صلاحیت کے بل بوتے پر ہمیشہ یہ سوچتا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر چاہے جتنے مظالم ڈھا لے اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور عرب اور اسلامی دنیا صرف کانفرنسوں اور سیمیناروں سے بڑھ کر اس کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی۔ انہوں نے غزہ پر جاری حملوں اور فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کے خلاف عالمی برداری اور عالم اسلام کی خاموشی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی اور عرب برادری کی پروا کیے پغیر اپنے مذموم منصوبوں کو عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.