
فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ شہر میں منعقد ’’القدس ہمارا ہے‘‘ کے عنوان سے میراتھن ریس میں شرکت کی۔
اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ آج میراتھن ریس، ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی آزادی، پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کو نہیں بھولے۔ اس موقع پر انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا اور دیگر آزاد ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں تقریبات کو خوش آئند قرار دیا۔
’’القدس ہمارا ہے‘‘ میراتھن ریس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریس میں فلسطینی وزراء اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی شریک تھے۔ فلسطینی وزیر اعظم نے میراتھن کے بعد مختلف فلسطینی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی شرکت کی۔ ریلی غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے اقوام متحدہ کی ورک اینڈ ریلیف ایجنسی (انروا) کو اپنے مطالبات پیش کیے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
