القدس میں سویڈن کے قونصلیٹ الیکس ویرنھوف نے زور دیا ہے کہ چھ سال سے جاری اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کے حل کے لیے سویڈین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
غزہ میں رکن پارلیمان اور نیشنل کمیٹی برائے انسداد محاصرہ کے سربراہ جمال الخضری نے سویڈش قونصلیٹ کا پر تپاک استقبال کیا۔
ویرنھوف نے فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے سفر میں یورپ کے بڑے کردار پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ یورپ میں انفرادی اور تنظیمی سطح پر غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے بارے میں اگہی بڑھ رہی ہے۔
اس موقع پر جمال الخضری نے ویرنھوف سے یورپ کی جانب فلسطینی قوم کی مدد بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے سویڈش قونصلیٹ کے سامنے اسرائیلی محاصرے اور مسلط کی گئی جنگوں کے باعث غزہ میں انسانی ابتر صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں پانی، تعلیم، صحت کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ غربت کی شرح میں بے پناہ اضافے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی اقتصادی مشکلات عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
اس موقع پر جمال الخضری نے توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ یورپی حکومتوں اور وہاں کے اراکین پارلیمان کی جانب سے اسرائیلی مظالم کی شکار فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لیے کوششوں میں اضافہ ہوگا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
