(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائیٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کی ہے کہ خان یونس آپریشن میں ناکامی نے صہیونی آرمی چیف جنرل آوی کوحاوی کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔
غیرقانونی سیہونی ریاست اسرائیل کی ایک مقامی نیوز نیوز ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ برس نومبر میں غزہ کے علاقے خان یونس اسرائیلی فوج کے کمانڈو نے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مسلح مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر کو گرفتارکرنے کیلئے ناکام کمانڈو کارروائی کی جس میں صہیونی فوج کوشرمناک ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کارروائی میں آپریشنل کا انچارج کرنل اور متعدد دیگر فوجی افسرہلاک کردیے گئے اور کمانڈوز کو سامان اور آلات چھوڑکر واپس اسرائیل فرار ہونا پڑا اس وقع کوچھ ماہ گزرجانے کے بعد بھی صہیونی عسکری قیادت اس حزیمت کو فراموش نہیں کر سکتی ہے اوریہ اس ناکامی نے اعلیٰ عسکری قیادت کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔
ویب سائٹ نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے ناکام فوجی آپریشن کے اثرات بھی تک صہیونی ریاست کی فوجی قیادت کے اعصاب پرسوارہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنرل آوی کوحافی ابھی تک خان یونس آپریشن کے اعصابی دبائو سے باہر نہیں آسکے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس 12 نومبرکوغزہ کی پٹی میں ایک فوجی کارروائی کے دوران القسام بریگیڈ کے 7 ارکان شہید جب کہ اسرائیلی فوج کا آپریشنل کمانڈر سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔
