(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سعودی عرب نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ امدادکیلئے تمام راہداریاں کھولی جائیں۔
گیمبیا میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاہےکہ سعودی عرب تنازع کے دیرپاحل کیلئے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی چاہتاہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے جنگ سے تباہ حال عوام کی مدد کے لیے تمام راہ دارایاں فوری کھولنے کا مطالبہ دہرایا۔
انھوں نےبتایا کہ گذشتہ ہفتے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ہونےوالی اجلاس کے دوران سعودی وزراء کی کونسل نے "غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ ایکشن پلان پر عمل کرنے اور ریاست کے متام اداروں کے اشتراک اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ میں امدادی کارروائیوں میں ہم آہنگی پر زور دیا۔