فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرق میں الشجاعیہ کالونی میں ایک سرنگ گرنے سے اس میں کام کرنے والے ایک فلسطینی مزاحمت کار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ شہید نوجوان کا نام عصام عمر الکتانی بتایا گیا ہے جس کی عمر 23 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید عصام الکتانی تنظیم کا اہم رکن تھا جو غزہ میں مزاحمتی کارروائیوں کے لیے کھودی گئی سرنگ گرنے سے آج جمعہ کو شہید ہوگیا۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الکتانی جہادی تربیت کے دوران شہید ہوا ہے جو یقینا جہاد ہی کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ بعض اوقات سرنگوں یا بارود کے دھماکوں کے واقعات میں مزاحمت کار مارے بھی جاتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
