• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں حکومت کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کی سازش ناکام

پیر 26-08-2013
in فلسطین
0
plf 26 gaza bagawat
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں پولیس حکام نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ایک جاسوس سمیت متعدد دیگرسازشی عناصرکو حراست میں لیا ہے۔ جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے ایک شخص نے اپنا نام” قیس البارودی” بتایا ہے اور کہا ہے وہ اسی شہرمیں رہتا ہے۔غزہ میں اس کے دسیوں ساتھی خفیہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے”غزہ بغاوت تحریک” کے نام سے ایک تنظیم قائم کر رکھی ہے اور قیس البارودی کے بہ قول وہ اس تنظیم کا ترجمان ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہرمیں موجود تمام افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے لیکن انہیں کہیں سے بھی "قیس البارودی” کا نام کسی جگہ رجسٹرڈ نہیں ملا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا تعلق غزہ کی پٹی سے نہیں بلکہ شہر سے باہر سے یہاں آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے اپنے طور پر تحقیق کی ہے اور پتہ چلایا ہے کہ "قیس البارودی” نام کا ایک شخص مغربی کنارے کے شہر نابلس میں موجود ہے۔

سیکیورٹی فورسزنے حراست میں لیے گئے مبینہ قیس البارودی اسرائیلی جاسوس کی نشاندہی پر کئی دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ دوران تفتیش انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں غزہ کی پٹی میں بغاوت کی تحریک برپا کرنے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔ نیز ان کے اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں اور رام اللہ اتھارٹی کے انٹیلی جنس کے ساتھ بھی روابط رہے ہیں۔

غزہ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں باہر سے فنڈز ملتے رہے ہیں۔ یہ فنڈز انہیں غزہ میں حماس کی حکومت کے خلاف بغاوت کی تحریک برپا کرنے کے عوض دیے جاتے تھے، تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ملزمان کو کہاں کہاں سے فنڈز فراہم کیے جاتے تھے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.