فلسطینی اٹارنی جنرل محمد عابد کا کہنا ہے کہ غزہ میں سیاسی اختلافات کی پاداش میں کوئی شخص زیر حراست نہیں،
سیاسی قیدی کی موجودگی کا دعوی کرنے والا اسکا نام اور قید کی جگہ بتائے اور پھر متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرکے معلوم کرے کہ وہ سیاسی بنیادوں پر دھرا گیا ہے یا کسی اور وجہ سے۔ حکومتی میڈیا سیل کی جانب سے منعقد پروگرام ’’عہدیدار سے گفتگو‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے محمد نے کہا جو سمجھتا ہے کہ غزہ میں کوئی سیاسی قیدی موجود ہے اسے چاہیے کہ وہ فورا عدالت سے رجوع کرے اور اس کی گرفتاری کیخلاف مقدمہ دائر کردے، پھر عدالت جو فیصلہ دے گی ہم عمل کر لین گے۔ دوران گفتگو محمد عابد نے کہا کہ غزہ میں حملوں، گالی گلوچ اور اقتصادی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم دیگر اقسام کے جرائم کم ہوئے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
