• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ: مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو ننھے بچے شہید

ہفتہ 03-01-2015
in فلسطین
0
plf 2children
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مکان میں آتش زدگی کے نتیجے میں دو کم سن بچے شہید جبکہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ مغربی غزہ کے ساحلی علاقے میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا جب ایک مکان میں بجلی نہ ہونے کے باعث جلائے گئے چراغ سے گھرکو آگ لگ گئی۔ آتش زدگی کے وقت گھر میں کئی افراد موجود تھے۔ آگ تیزی سے پھیلی اور اس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے باعث فوری طور پرامدادی سرگرمیاں نہ ہوسکیں۔

آتش زدگی کے نتیجے میں پانچ سالہ عمرومحمد اور اس کا چچاز زاد چار سالہ خالد الھبیل جھلس کرشہید ہوگئے جبکہ ایک بائیس سالہ شہری شدید زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمد المیدنہ نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی غزہ میں ایک پناہ گزین کیمپ کے ایک مکان میں اچانک چراغ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سے کم دو بچے شہید اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی پابندیوں کے باعث بجلی کا شدید بحران ہے اور سخت سردی میں بھی شہریوں کو دن بھر میں چند گھنٹے بھی بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث توانائی کا بحران زیادہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.