• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور شہید، ایک زخمی

7 اکتوبر 2023 سے اب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے حملوں میں 48,189 فلسطینی شہید اور 111,640 زخمی ہو چکے ہیں۔

پیر 10-02-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی جارحیت تاریخ کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے، اقوام متحدہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پیر کے روز مشرقی غزہ کے الشجاعیہ محلے کے قریب صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید جبکہ خان یونس کے مشرق میں خزاعة کے مقام پر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، الشجاعیہ میں شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ اسی طرح، خان یونس کے مشرق میں خزاعة کے داخلی راستے پر ایک اور شہری کو نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

یہ تازہ واقعات اس وقت پیش آئے جب 19 اکتوبر کو اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز مسلسل حملے کر رہی ہیں۔ اس دوران کئی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

اتوار کے روز بھی صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔ غزہ کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں توپ خانے کے حملے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے حملوں میں 48,189 فلسطینی شہید اور 111,640 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی روزانہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 شہداء کے جسد خاکی اسپتال منتقل کیے گئے، جن میں سے 7 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا گیا، جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ دو مزید زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزارت صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی متعدد شہداء ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جبکہ ایمرجنسی اور شہری دفاعی ٹیمیں مسلسل رکاوٹوں کے باعث ان تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.