• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ اور مصر کے درمیان رفح گذرگاہ کو عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

جمعہ 10-08-2012
in فلسطین
0
plf rafah crossing
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں بارڈر امور کے نگران ماہر ابو صبحہ نے بتایا ہے کہ چند روز قبل مصر سے ملحقہ رفح گذرگاہ کو عارضی طورپر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گذرگاہ آج جمعہ اور کل ہفتے کے روز دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں ابو صبحہ نے کہا کہ فلسطینی اور مصری حکام کے درمیان رابطوں کے بعد رفح کراسنگ کو عارضی طورپر کھولنے اور دونوں طرف پھسنے شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں غزہ کی پٹی کے عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے سے بیرون ملک جانے والے مسافر بھی شامل ہیں۔ اس کےعلاہ بڑی تعداد میں مال بردار ٹرک بھی سرحد پر مصرکی جانب غزہ کی پٹی میں داخلے کے لیے کئی روز سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیناء میں مصری فوجیوں کے قتل کے بعد بند کی گئی گذرگاہ معمول کےمطابق جلد کھول دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مصر اور غزہ کی پٹی کےدرمیان گذشتہ اتوار کو مصری فوجیوں پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد رفح بارڈر کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ رفح بارڈر کی بندش کے باعث فلسطینیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ غزہ کی پٹی کا بین الاقوامی دنیا سے زمینی رابطے کا واحد ذریعہ رفح کراسنگ ہے۔ شہر کے بقیہ تین اطراف پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے جس کے باعث غزہ کے شہری کسی دوسری سمت بھی نہیں جاسکتے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.