امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میںصورت حال جوں کی توں نہیں رہنی چاہیے بلکہ پورے فلسطین میں دیرپا قیام امن کی ضرورت ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وہ اسلام کے خلاف برسرجنگ نہیں بلکہ ان دہشت گردوں کے خلاف ہیں جو دین اور مذہب کی آڑ میں نفرت اور تشدد پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک کینسر ہے جس نے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس وقت دنیا دہشت گردی کی ایک نئی شکل کا سامنا کر رہی ہے جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے معصوم لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے.
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
