(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے کرامہ، صفطاوی، انٹیلیجنس کے علاقے، اور جبالیا النزلہ سمیت شمالی غزہ میں شدید بمباری کی کا سلسلہ آج 462 ویں روز بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے "فوجی دستوں” نے شمالی غزہ میں گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائیاں بھی کیں، جبکہ ان کی گاڑیوں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزيتون محلے کے مشرقی علاقوں پر شدید فائرنگ اور بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
خان یونس شہر کے مغربی علاقے میں بھی ایک فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے، جب کہ جنوبی غزہ میں خان یونس کیمپ پر اسرائیلی حملے میں مزید افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ اسی طرح رفح شہر کے علاقے المواصی میں بھی غیر قانونی صیہونی ریاست کے فوجیوں نے گولیاں چلائیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی، جب کہ زخمیوں کی تعداد 109,274 ہے۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ "غزہ کے ہسپتال موت کے جال بن چکے ہیں” اور "بھوک لوگوں کی زندگیاں ختم کر رہی ہ
ے۔”