• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج کا مزید 11فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

غزہ میں اب تک اسرائیلی فوج کی فرینڈلی فائر میں 630 فوجی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ان کے دعوے کے مطابق 41 مارے گئے ہیں۔

جمعہ 26-04-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج کا مزید 11فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں قابض فوج کی تسلیم شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3,305 ہوگئی ہے ،جبکہ 531 شدید زخمی ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج  کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں  اعتراف کیا گیا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج   کے مزید 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں ،  صیہونی فوج نے جھڑپوں کے علاقوں اور اس کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہونےوالے نقصان پر سخت سنسنر شپ نافذ ہے  جس   کے باعث اسرائیلی فوج اپنے نقصان  کو  چھپانےمیں مصروف ہے تاہم آزاد ذرائع  سے حاصل معلومات  کے مطابق غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج  کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری تفصیلات کےمطابق  گذشتہ اکتوبرکی 7 تاریخ کو جنگ کے آغازکے بعد سے  اب تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 3,305 ہوگئی، جن میں 1,584 شامل ہیں جواسی ماہ کی 27 تاریخ کو زمینی جارحیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی قابض فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغازسے اب تک 531 اہلکار اور فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 247 فوجی اب بھی غزہ کی لڑائی میں اپنے زخموں کا علاج کر رہے ہیں جن میں سے 24 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نےاعلان کیا کہ زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک آپریشنل واقعات اور فرینڈلی فائر میں 630 فوجی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ان کے دعوے کے مطابق 41 مارے گئے ہیں۔

Tags: اسرائیلیحماسزخمیصیہونیغزہفرینڈلی فائرفلسطینیمجاہدین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.