• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن:شہید فلسطینی نوجوان کا بغیر شناخت جسد خاکی ورثاء کے حوالے

اتوار 26-04-2015
in فلسطین
0
plf deadbody
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کل ہفتے کے روز ایک فلسطینی نوجوان کے صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کےخلاف فلسطینی شہریوں نے پرتشدد مظاہرے کیے ہیں۔ دوسری جانب رات گئے اسرائیلی فوجیوں نے شہید کاجسد خاکی اس کے ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتےکے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو صہیونی فوجیوں نے گولیاں مار کرشہید کردیا۔ بعد ازاں اس کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ایک ملٹری اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔

نہتے فلسطینی شہری کی شہادت کے خلاف الخلیل میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ الخلیل میں ابو اسنینہ کالونی کے قریب فلسطینی مظاہرین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ قابض فوج نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں۔ تاہم مظاہرین نے بھی قابض فوج پرسنگ باری کی۔

پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے صہیونی فوجیوں نے قدیم الخلیل شہر کو فوجی علاقہ قرار دے کر فلسطینیوں کے اس میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی تاہم اس کے باوجود فلسطینی شہری مظاہرے کرتے رہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز الخلیل شہر میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک یہودی فوجی افسر پرخنجر سے پے دردپے چار حملے کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ فوج نے حملہ آور کو گولیاں مار کرشہید کردیا اور اس کی میت قبضے میں لے لی گئی تھی۔ تاہم رات گئے شہید کا جسد خاکی اس کی شناخت ظاہر کیے بغیر ہی اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

فلسطینی امدادی ادارے’’ہلال احمرفلسطین‘‘ کے مطابق شہید نوجوان کا جسد خاکی مل گیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.