ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ہفتے کے روز علی الصباح نابلس میں نامعلوم فتحاوی رہ نما فائزعرفات کی گاڑی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ بعد ازاں حملہ آور فرار ہوگئے۔ قبل ازیں نابلس پناہ گزین کیمپ اورعباس ملیشیا کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی تھی جس میں فلسطینی شہریوں اور عباس ملیشیا نے ایک دوسرے پر حملے کیے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی فائز عرفات مختلف نوعیت کےحملوں کا سامنا کرتےرہے ہیں۔ چند روز قبل ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔ حال ہی میں تحریک فتح کے بعض حامیوں اور عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے درمیان بھی جھڑپیں ہوئیں تھیں جن میں فریقین نے ایک دوسرے کی خوب دھنائی کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
