• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غرب اردن میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

بدھ 20-03-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
غرب اردن میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نابلس شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار 21 سالہ رائد حمدان اور 20 سالہ زید نوری کو اس اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نابلس کے اطراف میں واقع حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب سے گزر رہے تھے۔ دونوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ مذکورہ مقام کا دورہ کرنے والے یہودیوں پر دھماکا خیز مواد پھینکا گیا تھا جس پر اسرائیلی فوج فائرنگ کرنے پر مجبور ہو گئی۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز بھی ایک فلسطینی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اسرائیلی داخلہ سکیورٹی کے دارے کے مطابق اس فلسطینی پر شبہ تھا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی راہب اور ایک فوجی کو ہلاک کیا تھا۔ کارروائی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے شمال میں واقع گاؤں عبوین میں ایک عمارت کا محاصرہ کر لیا جہاں عمر امین ابو لیلی روپوش تھا۔

قبل ازیں منگل کی شام اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں عبوین کے مقام پر ایک کارروائی میں عمر ابو لیلیٰ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ عمر ابو لیلیٰ پر الزام تھا کہ اس نے اتوار کے روز سلفیت میں مزاحمتی کارروائی کے دوران تین یہودیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

Tags: اسرائیلرام اللہراہبسکیورٹیسلفیتشہیدغرب اردنفائرنگفلسطینمزاحمتینابلسوزارت صحتیہودی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.