• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں دو مقامات پر پٹرول بم حملے، القدس میں فائرنگ

اتوار 20-12-2015
in فلسطین
0
Petrol Attack
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے مزاحمتی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق غرب اردن میں ایک بس اور ایک چیک پوسٹ پر پٹرول بموں سے حملے کیے گئے ہیں جب کہ شمالی بیت المقدس میں اسرائیلی چیک پوسٹ کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح کےمقام پر فلسطینی شہریوں نے ایک ملٹری کنٹرول ٹاور کو پٹرول بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین مطابق پٹرول بم حملے میں ٹاور کی عمارت کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس دوران سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

ادھر مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوانوں نے العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک صہیونی بس پر پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پٹرول بم حملوں کے باعث بس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

درایں اثناء شمالی بیت المقدس میں قلندیا کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے بعد قابض فوج کی بڑی تعداد کو علاقے میں گشت کرتے دیکھا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قلندیا کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی قسم کی جھڑپ کی تردید کی گئی ہے۔ تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک لڑکی بتائی جاتی ہے۔ دونوں فلسطینی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

مقامی فلسطینی ذریعے نے زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت فداء شویکی کے نام سے کی ہے جس کے پیٹ میں گولی ماری گئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں دو مقامات پر پٹرول بم حملے، القدس میں فائرنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.