اس سے پہلے بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے ہی شہر الخلیل میں بھی ایک چودہ سالہ فلسطینی بچے کو گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا تھا۔
صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی بچے کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے – اطلاعات ہیں کہ رام اللہ کےمشرقی علاقے الشرقیہ میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے – فلسطینی ذرائع کا کہناہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح مختلف علاقوں سے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا – واضح رہےکہ مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں اور اہانت آمیز اقدامات کے بعد گذشتہ برس اکتوبر میں فلسسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے – صیہونی فوجیوں نےاس عرصے میں تحریک انتفاضہ قدس کو کچلنے کے لئے ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
