(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کے چاقو کے پے دردپے وار سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ صہیونی فوج کی جوابی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ کےمطابق بدھ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گوش عتصیون چوک میں ایک فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی اہلکار پر چاقو کے کئی وار کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو تاہم بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے جوابی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور فلسطینی نوجوان کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔رپورٹکے مطابق فلسطینی نوجوان کے چاقو حملے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوا تاہم اسے اسپتال میں پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ قریب کھڑے دوسرے فوجیوں نے فلسطینی حملہ آور پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوکر زمین پرگرگیا تاہم اسے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہودی فوجی کو ہلاک کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت 27 سالہ ممدوح یوسف عمرو کے نام سے کی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمی فلسطینی حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کا رہائشی تعلق الخلیل کے یطا قصبے سے بتایا جاتا ہے۔
