رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے بیت لحم شہر میں قائم’’الاحسان فاؤنڈیشن‘‘ کے مرکزی دفترپرسرائیلی فوجیوں نے یلغار کردی۔ مسلح اسرائیلی فوجی دفتر میں گھستے ہی وہاں رکھے سامان پر پل پڑے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے پہلے دفتر کا مرکزی گیٹ توڑا اور اس کے بعد تنظیم کے دفتر کے تمام دروازوں سے اندر داخل ہوکرسامان کی توڑپھوڑ شروع کردی۔
خیال رہے کہ الاحسان فاؤنڈیشن ایک نجی طبی امدادی تنظیم ہے جو بیت لحم میں شہریوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کرتی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق الاحسان فاؤنڈیشن کا دفتر ’’بوجہ‘‘ نامی مقامی فلسطینی خاندان کی ملکیت ہے۔ تلاشی کی کارروائی کے بعد دفترکے قریب واقع احمد ذیب بوجہ، محمد بوجہ اور اشرف بو ھلیل کےگھروں پر بھی چھاپے مارے اور توڑپھوڑ کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے امدادی ادارے کے دفتر پرچھاپے کے دوران نہ صرف سامان کی توڑپھوڑ کی بلکہ وہاں موجود عملے کو بھی زدوکوب کیا۔