• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: دیوار فاصل کے خلاف فلسطینیوں کے گلی گلی مظاہرے

ہفتہ 12-09-2015
in فلسطین
0
plf foured
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دیوار فاصل اور یہودی توسیع پسندی کے خلاف فلسطینی شہریوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ دوسری جانب قابض صہیونی افواج نے نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بلعین کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے دیوار فاصل کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پردیوار فاصل کو گرانے کے حق میں نعرے درج تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بلعین میں فلسطینی شہریوں کی نکالی گئی ہفتہ وار ریلی پرقابض صہیونی فوجیوں نے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کے کور میں لپٹی دھاتی گولیوں کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں زندہ جلائے گئے فلسطینی خاندان کے افراد اٹھارہ ماہ کے علی دوابشہ اس کے والد سعد اور والدہ ریہام دوابشہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمتکی اور فلسطینی سیاسی قوتوں سے صہیونی دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.