(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے غاصب صہیونی فوج نے مسجد اقصی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی تاہم صہیونی آبادکاروں نے شر انگیزی پھیلاتے ہوئے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق علی الصبح صہیونی فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصی کے باب رحمت جسے گولڈن گیٹ بھی کہا جاتا ہے کے مقام پر صہیونی آبادکاروں کو مکمل سرپرستی فراہم کرتے ہوئے شرانگیزی پھیلانے کی ترغیب دی جس کے نتیجے میں آبادکاروں نے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور مسجد میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی روک تھام کے دوران فلسطینی مسلمانوں اور آباد کاروں کے درمیان زبردست جھڑپ شروع ہوئی جس میں صہیونی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو تشدد کے بعد اغوا کر لیا جن کی تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے ۔